حرم شریف کے اندر اور اطراف میں روزہ کھولنے کے لیے جو دستر خوان بچھایا جاتا ہے، وہ دُنیا کا سب سے بڑا دستر خوان شمار ہوتا ہے۔اُس کی لمبائی ۱۲؍کلومیٹر سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ دسترخوان پر بیک وقت۱۵؍لاکھ سے زائد روزہ دار افطاری کرتے ہیں۔ منتظمینِ حرم شریف کے مطابق افطاری میں شامل تقریباً پچاس لاکھ کھجوروں اور آبِ زم زم کی بیس لاکھ بوتلوں پر روزانہ دس لاکھ سعودی ریال خرچ ہوتے ہیں۔ افطاری کے دس منٹ بعد خانہ کعبہ کا طواف دوبارہ شروع ہو جاتا ہے جو انتظام کی عمدہ مثال ہے ۔یہ خصوصیت صرف اﷲ کے گھرہی کو حاصل ہے جس کا انتظام انسان کے بس کی بات نہیں۔
گوشہ ست رنگ
No comments:
Post a Comment